نایاب نسل کے بھیڑ کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
سینیگال (نیٹ نیوز)کچھ جانور نایاب ہوتے ہیں جن کی قیمت لاکھوں روپوں میں ہوتی ہے ۔
مغربی افریقہ کے ملک سینیگال میں پایا جانے والا لادوم بھیڑ جسے مقامی طور پر ‘کنگ آف شیپ’ کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی قیمت بہت زیادہ ہے جو 85 ہزار ڈالرز سے بھی زائد ہوسکتی ہے اتنی رقم میں لگژری کار بھی مل جاتی ہے ۔لادوم نسل کا یہ بھیڑ سینیگال میں حیرت انگیز طور پر کافی مشہور ہے اور وہاں کے متمول خاندان اور افزائش نسل کرنے والے اس پر کافی رقم خرچ کرتے ہیں۔ ایک ایسے ملک میں جہاں 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے رہتی ہو، وہاں بعض افراد ایک بھیڑ رکھنے کیلئے بھی ہزاروں ڈالرز خرچ کرتے ہیں۔بھیڑ کی یہ نایاب نسل دراصل ماریطانیہ کے توابیر اور مالی کی بالی نسل کے ملاپ سے تیار کی گئی اور ایسا پہلی بار سینیگال کے صدر مقام ڈاکار سے باہر 1970 کے عشرے کے اوائل میں کیا گیا۔