انڈیا میں ‘ویلینٹائنز ڈے پر گائے کو گلے لگانے کی اپیل

انڈیا میں ‘ویلینٹائنز ڈے پر گائے کو گلے لگانے کی اپیل

ممبئی(نیٹ نیوز)انڈیا میں اینیمل ویلفیئر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے ‘کاؤ ہگ ڈے ’ یعنی گائے کو گلے لگانے کے دن کے طور پر منائیں۔

اینیمل ویلفیئر بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود اپیل میں کہا گیا ہے کہ ‘گائے انڈیا کے کلچر اور دیہی معیشت کا حصہ ہے ۔اینیمل ویلفیئر بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ ‘گائے سے محبت کرنے والے تمام افراد 14 فروری کو بطور کاؤ ہگ ڈے منائیں تاکہ گائے کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے ، زندگی میں خوشی اور مثبت توانائی شامل کی جا سکے ۔واضح رہے اینیمل ویلفیئر بورڈ انڈیا کی وزارت برائے فشریز کے تحت کام کرتی ہے جس کی ذمہ داریوں میں جانوروں کا تحفظ بھی شامل ہے ۔ اینیمل ویلفیئر بورڈ کے مطابق 14 فروری کو گائے کو گلے لگانے کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ انڈین معاشرے میں مغربی کلچر کا اثر و رسوخ کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں