آسٹریلوی سرفر کا 40 گھنٹے پانی میں سرفنگ کر نیکا ورلڈ ریکارڈ

آسٹریلوی سرفر کا 40 گھنٹے پانی میں سرفنگ کر نیکا ورلڈ ریکارڈ

سڈنی (نیٹ نیوز)آسٹریلوی سرفر نے 40 گھنٹے پانی میں سرفنگ کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے بلیک جانسٹن نے جیلی فِش کے جُھنڈوں سے لڑ کر سینکڑوں لہروں کو مات دیتے ہوئے 40 گھنٹوں تک سرفنگ کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا دیاہے ۔40 سالہ سابق پروفیشنل سرفر بلیک جانسٹن نے جنوبی افریقہ کے سرفر جوش انسلین کا 30 گھنٹے اور 11 منٹ سرفنگ کرنے کا ریکارڈ توڑا۔انہوں شارک مچھلیوں کی موجودگی میں سمندر میں 700 لہروں پر سرفنگ کی اورورلڈ ریکارڈ بناکر ذہنی مریضوں کیلئے ایک لاکھ 33ہزارڈالربھی جمع کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں