خاتون کو 960 مرتبہ کوشش کے بعد ڈرائیونگ لائسنس مل گیا

خاتون کو 960 مرتبہ کوشش کے بعد ڈرائیونگ لائسنس مل گیا

سیئول(نیٹ نیوز)صنفی امتیاز کے بغیر ڈرائیونگ لائسنس ہر ڈرائیور کیلئے لازمی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ڈرائیونگ کرنے والا گاڑی چلانے اور اس سے متعلق تمام قوانین سے آگاہ ہے۔

 اسی سلسلے میں جنوبی کوریا کی ایک خاتون ڈرائیور نے بھی لائسنس کے حصول کے لیے حکام سے رابطہ کیا۔ خاتون نے ایک یا دو مرتبہ نہیں بلکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 960 مرتبہ کوشش کی، جس کے بعد وہ امتحان میں پاس ہوئیں اور انہیں یہ لائسنس مل گیا۔ کوریا کی چھا سا سون نامی خاتون نے ان ٹیسٹوں کی فیس اور ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے مجموعی طور پر 11ہزار برطانوی پاؤنڈز یعنی 38 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد خرچ کردئیے ۔ ڈرائیونگ سکول کے انسٹرکٹر پارک سو یون نے کہا کہ جب چھا سا سون نے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا تو ہم انتہائی خوش ہوئے ، ایسا لگا جیسے ہمارے اوپر سے کوئی بھاری بوجھ اتر گیا ہو۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں