سگریٹ کے 6 لاکھ ٹوٹوں سے عوام کو شعوردینے کی کوشش

 سگریٹ کے 6 لاکھ ٹوٹوں سے عوام کو شعوردینے کی کوشش

لزبن(نیٹ نیوز)ماحولیات کا شعور رکھنے میں سرگرم افراد نے پرتگال کے سب سے بڑے شہر لزبن سے سگریٹ کے 6 لاکھ ٹوٹے جمع کرکے عوام کوماحولیاتی شعور دینے۔۔

کی کوشش کی ہے ۔6لاکھ ٹوٹوں کے پہاڑ کو 40 بالٹیوں میں بھرا جاسکتاہے ۔ رضاکاروں کے مطابق انہیں جمع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو ایک ایسے مسئلے کا شعور دیا جائے جسے اکثرنظرانداز کیا جاتا ہے ، سگریٹ کے ٹکڑے عموماً تلف نہیں ہوتے اور برسہا برس ماحول میں موجود رہتے ہیں۔ سگریٹ کے منہ میں رکھے جانے والے حصے میں پلاسٹک ہوتا ہے اور وہ زہریلا ہوتا ہے ،اس سے ماحول میں آلودگی پھیلتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں