سبز چائے ذہنی تناؤ کم کرنے ،گہری نیند لانے کیلئے اہم

سبز چائے ذہنی تناؤ کم کرنے ،گہری نیند لانے کیلئے اہم

ٹوکیو(نیٹ نیوز)سبزچائے غیرمعمولی خواص کی بنا پر بلڈ پریشر کم کرتی ہے، کولیسٹرول گھٹاتی ہے اور ذہنی تناؤ دور کرتی ہے۔

 ایک تحقیق کے مطابق سبزچائے جینیاتی طور پرایسی تبدیلیاں بھی لاتی ہیں جو طویل عمری کو ممکن بناسکتی ہیں،اس کے علاوہ یہ طبعیت کی بے چینی اور تناؤ کو بھی کم کرنے میں لاثانی ہے ۔2017 کی ایک تحقیق کے مطابق سبزچائے کا مسلسل استعمال پرسکون نیند میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ جاپان کی یونیورسٹی آف شیزوکا کے ماہرین کا کہناہے کہ سبز چائے میں موجود کچھ اہم اجزا دل و دماغ کو سکون دیتے ہیں اور گہری نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں