چینی خاتون گلاپھاڑ کر صبح سویرے لوگوں کو جگانے لگی

چینی خاتون گلاپھاڑ کر صبح سویرے لوگوں کو جگانے لگی

شنگھائی (نیٹ نیوز)چین میں ایک خاتون روزانہ صبح 6 بجے گلا پھاڑ کر کچھ اس طرح چیختی ہے کہ آس پڑوس کے تمام افراد جاگ جاتے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبہ انہوئی سے تعلق رکھنے والے چانگ نامی سوشل میڈیا صارف نے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تقریباً 2 ہفتوں تک لگاتار ایک خاتون کی روزمرہ کے معمول کی ویڈیو شیئر کی۔انہوں نے خاتون کو ’’ہیومن الام کلاک ‘‘کا نام دیتے ہوئے بتایاکہ یہ گزشتہ برس اکتوبر سے روزانہ صبح 6 بجے محلے کی مختلف گلیوں میں اپنی بائیک پر چکر لگاتی ہے اور اپنے پھیپھڑوں کو مضبوط بنانے کیلئے اونچی آواز میں چلاتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں