بھنڈی آنکھو ں کیلئے مفیداوردل کے لئے دوست قرار

بھنڈی آنکھو ں کیلئے مفیداوردل کے لئے دوست قرار

کراچی(نیٹ نیوز)غذائی ماہرین بھنڈی کو سپر فوڈ کے ساتھ ساتھ علاج بالغذا بھی قراردے دیاہے ،بھنڈی میں کیلوریز میں بہت کم ہوتی ہیں اور اس میں فائبر کی بھرپور مقدار پورے جسم پر غیر معمولی اثر ڈالتی ہے۔۔۔

یہی وجہ ہے کہ بھنڈی آنکھوں سے لے کر آنتوں تک کی حفاظت کرتی ہے ۔یہ شوگر کو کنٹرول رکھنے کے ساتھ وزن کم کرنے میں مددگار ہے ۔بھنڈی آنتوں اور نظامِ ہاضمہ کی حفاظت کرتی ہے جبکہ یہ دل کی دوست بھی ہے ،اس کے استعمال سے بلڈ پریشر نہیں بڑھتا اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔بھنڈی اپنے اجزا کیوجہ سے آنکھوں کیلئے بھی مفیدہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں