ایئرپورٹ پہنچنے کی جلدی ،سڑک کھودنے والی گاڑی چرالی

ایئرپورٹ پہنچنے کی جلدی ،سڑک کھودنے والی گاڑی چرالی

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی شخص نے ایئرپورٹ پہنچنے کی جلدی میں سڑک کھودنے والی گاڑی چرائی۔

اس پر 16 کلومیٹر تک سفر کرکے ایئرپورٹ جاپہنچا تاکہ وہ مقررہ وقت پر اپنی فلائٹ میں سوار ہوسکے۔اس بات کا انکشاف ایئرپورٹ پارکنگ کی فوٹیج سے ہوا جہاں بہت دیر سے سڑک کھودنے والی مشینی گاڑی لاوارث کھڑی تھی۔ سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک شخص اس سے اترا جس کے ہاتھ میں گٹار کا کیس تھا اور وہ ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہوا تھا۔ کچھ ہی دیر میں گاڑی کا اصل مالک بھی ایئرپورٹ آپہنچا اور پولیس کو بتایا کہ یہ مشین اس کی کمپنی کی ملکیت ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں