بھوکا ریچھ بیکر ی سے نکال کر 60کپ کیک کھاگیا

بھوکا ریچھ بیکر ی سے نکال کر 60کپ کیک کھاگیا

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکہ میں بھوکے ریچھ نے بیکری سے 60 کپ نکال کر کیک کھا لیے، ریچھ کو اپنے درمیان دیکھ کر ملازمین خوفزدہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں ایک کالے بھوکے ریچھ نے بیکری کا رُخ کر کے ملازمین کو خوفزدہ کیا اور 60 کپ کیک کھانے کے بعد چلتا بنا۔ جس وقت ریچھ بیکری میں پہنچا تب ، ملازمین ایک ڈلیوری وین میں کیک رکھ رہے تھے ۔ ریاست کی ماحولیاتی ایجنسی کے مطابق کنیکٹیکٹ میں ایک ہزار سے 1200 تک کالے ریچھ پائے جاتے ہیں جن میں سے گزشتہ سال 158 ریچھ 169 قصبوں اور شہری علاقوں میں نظر آئے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں