تربیت کے بعد مبینہ روسی ‘جاسوس وھیل’ سویڈن جا پہنچی

 تربیت کے بعد مبینہ روسی ‘جاسوس وھیل’ سویڈن جا پہنچی

سٹاک ہوم(نیٹ نیوز)روس کی جانب سے مبینہ طور پر ‘جاسوسی’ کی تربیت کے بعد سفید رنگت کی بیلوگا وھیل اب سویڈن میں دیکھی گئی ہے۔۔

 ۔2019 میں اسے ناروے کے دوردراز علاقے فِن مارک میں دیکھا گیا تھا۔ اب اسی وھیل کو سویڈن میں دیکھا گیا ہے جس پر کبھی برقی آلات نصب تھے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بیلوگا قسم کی وھیل کو روسی بحری افواج نے بطورِ خاص جاسوسی سکھائی تھی۔پھر 2019 کے بعد اس نے اپنی رفتار بڑھائی اور سویڈن کی راہ لی۔ اس ضمن میں ون وھیل نامی تنظیم میں بحری حیاتیات کے ماہر، سباسٹیان سٹرینڈ نے کہا ہے کہ ‘ وھیل نے اپنا سفر تیز کردیا ہے جس کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔’اس اتوار کو سویڈن کے جنوب مغربی ساحل، ہیونے بوسٹرانڈ کے مقام پر اسے دیکھا گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق شاید یہ اپنے کسی ساتھی کی تلاش میں ہے اور تیزی سے حرکت کررہی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں