آسٹریلیا،شہری نے مگرمچھ کے جبڑوں سے سر نکال لیا

آسٹریلیا،شہری نے مگرمچھ کے جبڑوں سے سر نکال لیا

میلبورن(نیٹ نیوز)مگرمچھ کے جبڑوں سے کسی شخص کا بچ جانا ناممکن سا لگتا ہے لیکن ایک شخص نے مگرمچھ کے جبڑوں سے اپنی جان بچا کر سب کو حیران کردیا۔

واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا جہاں چارلس ہارڈی آئی لینڈز کے قریب سنورکیلنگ کرنے والے 51 سالہ مارکوس میکگرون پر مگرمچھ نے حملہ کیا،مگرمچھ نے پیچھے سے ان پر حملہ کیا۔ پہلے تو مارکوس میکگرون کو لگا کہ شارک مچھلی نے حملہ کیا ہے مگر ہاتھوں سے حملہ آور کو چھونے پر انہیں معلوم ہوا کہ یہ مگرمچھ ہے ، خوش قسمتی سے میں اس کے جبڑے کو اتنا کھولنے میں کامیاب رہا جس سے سر نکالنا ممکن ہوگیا۔ مگرمچھ نے دوسری بار حملہ کرنے کی کوشش کی مگر میں نے اسے اپنے دائیں ہاتھ سے پیچھے دھکیل دیا جس پر اس نے کاٹ بھی لیا۔ میں ایک بار پھر مگرمچھ کی گرفت سے نکل گیا اور پھر کشتی تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ ہسپتال میں ان کے سر اور ہاتھ کے زخموں کا علاج کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں