امریکی سائنسدانوں نے انفرادی ایٹم کی تصویر جاری کردی

امریکی سائنسدانوں نے انفرادی ایٹم کی تصویر جاری کردی

شکاگو(نیٹ نیوز)امریکی سائنس دانوں نے انفرادی ایٹم کی حیرت انگیز تصویر جاری کردی۔یونیورسٹی آف اِلینوائے ۔۔۔

شکاگو اور اوہائیو یونیورسٹی میں قائم ایرگون نیشنل لیبارٹری کے سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں انفرادی جوہر(ایٹم) کی خصوصیات کی حیران کر دینے والی تصویر پیش کی۔ سائنس دانوں نے جوہر کی یہ تصویر ایکس رے تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے عکس بند کی۔ سائنس دانوں کی ٹیم نے انفرادی ایٹم کے ایکس رے کے لیے ایک فولاد اور ایک ٹربیئم عنصر کا ایٹم لیا۔روایتی ایکس رے ڈیٹیکٹرز کو ایک تیز دھار دھاتی نوک کے استعمال اور سِنکرون ایکس رے سکیننگ ٹنلنگ مائیکرو سکوپی کے ساتھ ملاتے ہوئے بہتر بنایا گیا۔ ٹیم نے دیکھا کہ ایکس رے جذب کرنے والے سپیکٹرا نے فولاد اور ٹربیئم جواہر کے مساوی منفرد نقوش چھوڑے ۔اس کے علاوہ ٹیم نے ایکس رے ایکسائیٹڈ ریزوننس ٹنلنگ کا استعمال کیا تاکہ جواہر کی کیمیائی حالت کی درجہ بندی کی جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں