ویڈیو گیم کی پلاسٹک پستول سے دکان لوٹنے والا پکڑا گیا

ویڈیو گیم کی پلاسٹک پستول سے دکان لوٹنے والا پکڑا گیا

شارلٹ(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے ویڈیو گیم میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کی پستول سے سٹور کو لوٹ لیا تھا۔دو روز قبل جنوبی کیرولینا کے علاقے شیرون میں ایک سٹور میں 25 سالہ ڈیوڈ جوزف ڈیلسانڈرو داخل ہوا۔

اس کے ہاتھ میں نائنٹینڈو ویڈیو گیم ڈک ہنٹ کی ایک پلاسٹک کی پستول تھی۔ اس نے پستول کو روغن کرکے نیا بنانے کی کوشش کی تھی۔ اسے دیکھ کر سٹور کلرک نے کچھ رقم اسے دیدی جو 300 ڈالر کے لگ بھگ تھی۔یارک پولیس کے مطابق ڈیوڈ نے چہرے پر ماسک پہنا ہوا تھا، اس نے حلیہ چھپانے کے لیے وِگ پہنی ہوئی تھی اور سرڈھانپنے والی جیکٹ پہن رکھی تھی لیکن اس کے باوجود اسے پہچان لیا۔واردات کے کچھ دیر بعد ہی معاملہ پولیس کو بتا دیا گیا اور ڈیوڈ کو ایک شاپنگ مال کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں