سوشل میڈیا نے بچھڑی سہیلیوں کو 18 سال بعد ملا دیا

سوشل میڈیا نے بچھڑی سہیلیوں کو 18 سال بعد ملا دیا

ممبئی (نیٹ نیوز)بھاگتی دوڑتی زندگی میں سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ گیا ہے جس سے فاصلوں کو کم ہی نہیں کیا بلکہ بچھڑوں کو ملاتا بھی ہے جیسا کہ بچپن میں بچھڑی سہیلیوں کو 18 سال بعد ملا دیا۔

انڈیا میں رہنے والی ایک خاتون نے اپنے بچپن کی دوست کو انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنا کر ڈھونڈ لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نیہا نامی خاتون نے اپنے ساتھ لوئر کنڈر گارٹن میں پڑھنے والی بچپن کی دوست کو ڈھونڈنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اس کے لیے انسٹاگرام پر مخصوص اکاؤنٹ بنایا۔نیہا نے بتایا کہ اس کی بچپن کی دوست کا نام لکشیتھا ہے تاہم پورا نام نہیں معلوم اس لیے انہوں نے ‘‘فائنڈنگ لکشیتھا’’ کے نام سے اکاؤنٹ بنایا اور اس کی محنت بالآخر رنگ لے آئی اور اس کا اپنی دوست سے رابطہ ہو گیا۔نیہا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سنہ 2006 میں میری ایک دوست لوئر کنڈر گارٹن میں میرے ساتھ تھی پھر بچھڑ گئیں لیکن بالآخر تم مجھے مل گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں