ریٹائرمنٹ کے بعد بس ڈرائیور کا جذباتی ردعمل،سب حیران

ریٹائرمنٹ کے بعد بس ڈرائیور کا جذباتی ردعمل،سب حیران

ممبئی(نیٹ نیوز ) اپنی زندگی کے 30 قیمتی سال ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو دینے والا شخص جب ریٹائر ہوا تو اس نے وہ کیا جس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے ۔

ایک ویڈیو بھارت سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو اپنی زندگی کے 30 قیمتی سال دینے والا شخص جب ریٹائر ہوا تو جذباتی ردعمل کا مظاہرہ کیا کہ جس نے بھی دیکھا اس کی آنکھیں بھیگ گئیں۔ تامل ناڈو میں سٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں بحیثیت بس ڈرائیور کام کرنے والے شخص نے اپنی جاب کے آخری دن اس بس کو جسے وہ دوران ملازمت سالوں چلاتا رہا بوسہ دیا اور گلے لگایا۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اس شخص کو بس کے اندر ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھے دکھایا گیا۔ پھر وہ سٹیئرنگ وہیل کو چومنے کے لیے آگے بڑھتا ہے جس کے بعد ہاتھ جوڑ کر دعا مانگتا ہے ۔ اس کے بعد بس سے اتر کر وہ گاڑی کے سامنے کی طرف جاتا ہے اور اسے گلے لگاتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں