فلوریڈا،لاکھوں سال قدیم’’ہاتھیوں کا قبرستان‘‘ دریافت

فلوریڈا،لاکھوں سال قدیم’’ہاتھیوں کا قبرستان‘‘ دریافت

فلوریڈا(نیٹ نیوز)فلوریڈا میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے محققین اور رضاکاروں کی ایک ٹیم نے شمالی فلوریڈا میں ہاتھیوں کا 55لاکھ سال قدیم قبرستان دریافت کیا ہے۔۔

اس موقع پر کئی ہاتھیوں کے مکمل ڈھانچے بھی دریافت کیے گئے جو ممکنہ طور پر ایک بڑا ریکارڈ ہے ۔محققین نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ جانور مختلف اوقات میں کچھ سیکڑوں سال کے فرق سے مرے تھے اور ان کی لاشیں اسی جگہ پر جمع ہوگئیں۔ فلوریڈا میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ فلوریڈا اور شمالی امریکہ سے ملنے والے بہترین ڈھانچوں میں سے اس وقت کا سب سے بڑا اور مکمل ڈھانچہ ہے ، ان ڈھانچوں کے سائز کا درست تعین کرنے کیلئے مزید کام کرنیکی ضرورت ہے ۔ان کا خیال ہے کہ اس بالغ جانور کا ڈھانچہ تقریباً 8 فٹ لمبا تھا، اس کے دانتوں کیساتھ، کھوپڑی کی لمبائی 9 فٹ سے زیادہ ہے ، یہ ایک افریقی ہاتھی کے سائز کے برابر ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں