مخصوص خودکار فرائر سے خلا میں کھانا پکا کر کھانا ممکن

مخصوص خودکار فرائر سے خلا میں کھانا پکا کر کھانا ممکن

ایتھنز(نیٹ نیوز)یونان کی یونیورسٹی آف تھیسالونِیکی کے سائنس دانوں نے ایک مخصوص خودکار فرائر بنایا ہے جو مائیکرو گریویٹی میں آلوؤں کو باآسانی تل سکتا ہے ۔سائنس دانوں نے عدم کششِ ثقل کے ماحول میں گھومنے والی مشین جیسے آلے کا استعمال کرتے ہوئے آلو تلنے کا تجربہ کیا۔

سائنس دانوں نے یورپی سپیس ایجنسی کے پیرابولک فلائٹ فیسلیٹی میں دو تجربات کیے ۔ ان تجربات کو خلائی ادارے کی مالی اعانت سے کیا گیا جس کا مقصد مائیکروگریویٹی میں کھانے پکانے کے طریقہ کار پر تحقیق کرنا تھا۔تجربات میں ہائی سپیڈ، ہائی ریزولوشن کیمرا کا استعمال کیا گیا ،تجربات کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ استعمال کیے گئے آلے میں بلبلے برتن کی تہہ سے آلو ڈالنے کے تھوڑی ہی دیر بعد بالکل ویسے ہی ابھرے جیسے زمین پر ابھرتے ہیں۔اس کامیابی کے بعد محققین کا اگلا ہدف آلے کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں