موڈ کے حساب سے زہر کی شدت تبدیل کرنیوالی مکڑی

 موڈ کے حساب سے زہر کی شدت تبدیل کرنیوالی مکڑی

سڈنی(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے حال ہی میں پتہ لگایا ہے کہ دنیا کی سب سے مہلک ترین مکڑی کے زہر کی شدت اُس کے موڈ کے لحاظ سے مختلف ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فنل ویب مکڑیوں کو مکڑی کے اقسام میں سب سے زہریلی مکڑی قرار دیا جاتا ہے ۔

 یہ مشرقی آسٹریلیا میں پائی جاتی ہیں۔آسٹریلوی انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل ہیلتھ اینڈ میڈیسن، جیمز کک یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر لینڈا ہرنینڈز ڈورن کا کہنا ہے کہ مکڑی کے دل کی دھڑکن اور اس کی دفاعی پوزیشن جیسے عوامل غصے والی مکڑی کے زہر کے تناسب میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر ڈورن نے مختلف حالات میں فنل ویب کی مختلف اقسام کے ذریعہ تیار کردہ زہر کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا ان میں قدرتی طور پر سب سے زیادہ پیچیدہ زہر ہوتے ہیں۔ زہر بننے کے بارے میں مزید جاننے سے اس کی شفایاب صلاحیتوں سے پردہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں