بالوں کو دوبارہ اگانے میں مددگار اہم مالیکیول دریافت

بالوں کو دوبارہ اگانے میں مددگار اہم مالیکیول دریافت

بوسٹن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے ایک سالماتی کیمیائی نظام دریافت کیا ہے جس سے بالوں کے خلیات کو تحریک دے کر دوبارہ ان کی افزائش کی جاسکتی ہے ،توقع ہے کہ مردوزن میں گنج پن ختم کرنے کے لئے نئی تھراپی سامنے آسکیں گی۔

ماہرین نے ایک طریقہ کار دریافت کیا ہے جس کے تحت بوڑھے ہوتے ہوئے پگمنٹ بنانے والے خلیات کو اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ دوبارہ بال پیدا کرسکیں ۔ ماہرین نے یہ طریقہ بے بال کے چوہوں پرآزمایا،جیسے ہی ان کے سٹیم سیل (خلیاتِ ساق) فعال ہوئے تو چوہوں کے بال نکلنا شروع ہوگئے اور اس کا ایک سلسلہ چلتا رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں