صارف کی عمر کی شناخت کرنے والی ای سگریٹ متعارف

صارف کی عمر کی شناخت کرنے والی ای سگریٹ متعارف

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ای سگریٹ کمپنی Juul Labs نے عمر کی توثیق کرنے کی صلاحیتوں کی حامل ای سیگریٹ فروخت کرنے۔۔

کیلئے امریکی قانونی ادارے سے اجازت کا مطالبہ کیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق جول لیبز کے ترجمان نے کہا کہ صارف کی عمر کی توثیق کرنے کیلئے vape کو ایک فون ایپ کے ساتھ منسلک کرنا پڑتا ہے جو صارف کو سرکاری آئی ڈی اور رئیل ٹائم سیلفی یا ذاتی معلومات اپ لوڈ کرنے کا کہتا ہے اور اس کے بعد ڈیٹا بیس کو شناخت کی تصدیق کرنے کی ہدایت کرتا ہے ۔اس ای سیگریٹ ڈیوائس کے اندر ایک منفرد Pod ID چپ ڈیوائس میں جعلی پرزے کا بھی پتہ لگا سکتی ہے ۔کمپنی کے مطابق اس نئی ڈیوائس کا مقصد کم عمر افراد کی رسائی کو محدود کرتے ہوئے سگریٹ نوشی کرنے والے بالغوں کو آتش گیر سگریٹ سے ای سگریٹ کی طرف مائل کرنا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں