زکام کے بغیر سوتے میں ناک بند ہونے کے اسباب کیا ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)بعض حالتوں میں زکام کے بغیر بھی ناک بند رہتی ہے جس کی وجہ چند علامات ہو سکتی ہیں۔ الرجی کی وجہ سے بھی یہ مسٔلہ پیدا ہو سکتا ہے ۔
ذہنی تناؤ سے ناک کے بند ہونے کی مشکل بھی پیش آسکتی ہے ۔ اگر آپ پریشانی میں ناک کے بند ہونے کا شکار ہیں تو گہری سانس لیں اور آہستہ سے سانس کو خارج کریں، یہ عمل متعدد بار دہرائیں اس سے آپ کو سکون محسوس ہوگا۔ بعض نوعیت کی ہارمونل تبدیلیاں بھی ناک کے بند ہونے کا باعث ہوسکتی ہیں ناک کے عضلات بڑھنے سے بھی سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اگر آپ کی ناک الرجی کی وجہ سے بند نہیں ہوئی تو ممکن ہے کہ کھانسی یا گلے میں بلغم کا جمع ہونا اس کا باعث ہو۔ یہ وہ متعدد عوامل ہیں جن کی وجہ سے ایسا ممکن ہے ، تاہم ان کے علاوہ فضائی آلودگی، بعض پرفیوم، دھواں، یا بعض ادویات بھی اس عمل کا باعث بن سکتی ہیں۔