یونان:سینکڑووں بھیڑیں غلطی سے 100کلو بھنگ کھا گئیں

یونان:سینکڑووں بھیڑیں غلطی سے 100کلو بھنگ کھا گئیں

ایتھنز (نیٹ نیوز) یونان میں بھیڑوں کا ریوڑ غلطی سے 100 کلو گرام بھنگ کھا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بھنگ ایک گرین ہاؤس کے اندر میڈیکل استعمال کے لیے اُگائی گئی تھی جہاں بھیڑوں کا ریوڑ یونان، لیبیا، ترکی اور بلغاریہ میں آنے والے سیلاب سے پناہ لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ چرواہے کو اس واقعے کے بعد میں علم ہوا کہ سیکڑوں بھیڑ عجیب طرح سے پیش آ رہی ہیں۔فارم کے مالک کا کہنا ہے کہ بھیڑوں کو کھانے کے لیے سبز چیزیں ملیں جو انہوں نے کھا لیں جس کے بعد وہ اونچی چھلانگیں لگا رہی تھیں جو کہ کبھی نہیں ہوتا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان میں 2017ء سے بھنگ کو طبی مقاصد کے لیے قانونی قرار دیا گیا ہے، اس سال یہاں پہلے دواؤں کے بھنگ کے پروڈکشن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں