مریض کے پیٹ سے نکلنے والی چیزیں دیکھ کر ڈاکٹر حیران

مریض کے پیٹ سے نکلنے والی چیزیں دیکھ کر ڈاکٹر حیران

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستِ پنجاب کے ہسپتال میں آپریشن کرکے ڈاکٹر نے مریض کے پیٹ سے ایئر فونز، لاکٹس، اسکریو اور راکھی نکال دی۔

 40 سالہ مریض کو پیٹ درد اور بخار کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، مریض کے پیٹ کا درد کم نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اس کے پیٹ کا ایکسرے کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ درد کی وجہ معلوم کی جا سکے جس کے بعد سامنے آنے والے نتائج حیران اور پریشان کن تھے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایکسرے میں اس شخص کے پیٹ میں کئی دھاتی اشیاء کو دیکھا گیا جس کی وجہ سے اس کا 3 گھنٹے طویل آپریشن کرنا پڑا، ڈاکٹر نے مریض کے پیٹ میں موجود تمام اشیاء کامیابی سے نکال دیں۔ مریض کے پیٹ سے نکالی گئی تقریباً 100 اشیاء میں ایئر فون، واشر، نٹ بولٹ، تاریں، راکھی، لاکٹس، بٹن، ریپر، ہیئر کلپس، زپ ٹیگ، ماربل اور سیفٹی پن شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں