فرار گھوڑے کیلئے کارگو طیارے کی31ہزار فٹ سے لینڈنگ

نیویارک(نیٹ نیوز)نیویارک میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا جب گھوڑے کی عدم موجودگی کی نشاندہی کے بعد دوران پرواز پائلٹ لینڈنگ پر مجبور ہوگیا۔
سکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیویارک سے بیلجیئم جانے والے کارگو طیارے 747 نے ٹیک آف کرنے کے آدھے گھنٹے بعد کنٹرول ٹاور کر آگاہ کیا کہ انہیں پرواز کے اعتبار سے کوئی مسئلہ نہیں ہے انہیں لینڈنگ کی اجازت دی جائے کیونکہ ایک گھوڑا جسے بیلجیئم پہنچانا تھا، ٹیک آف سے قبل فرار ہوگیا۔ فلائٹ ریڈر 24 کے ڈیٹا کے مطابق طیارے نے بوسٹن کے ساحل سے جس وقت یو ٹرن لیا تب تک وہ 31,000 فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا۔ پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل 20 ٹن ایندھن کو بحر اوقیانوس پر پھینک دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ طیارہ لینڈنگ کے لیے محفوظ رہے ۔