ڈیلیوری بوائے گھر کے باہر جوتے چوری کرتے پکڑا گیا
دہلی(نیٹ نیوز) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کھانا دینے آنے والے ڈیلیوری بوائے نے گھر کے دروازے سے جوتے چرا لیے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح بلنکٹ نامی کمپنی کے لیے کام کرنے والے ایک ڈیلیوری بوائے نے ایک صارف کی دہلیز سے جوتے چرائے ۔مونیکا کھنہ نامی خاتون نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا میں نے بلنکِٹ سے شکایت کی تو افسر نے وعدہ کیا کہ میرا پتہ خفیہ رکھا جائے گا، تاہم بلنکِٹ کے وعدوں کے باوجود وہ شخص رات 10 بجے بغیر بتائے جوتے واپس کرنے دوبارہ گھر آگیا۔ ایک چور کا دوبارہ پراعتماد طریقے سے میرے گھر آنا بہت حیران کن اور ڈرا دینے والا ہے ۔مونیکا نے لکھا کہ اس شخص کو میرے گھر کا ایڈریس پتا ہے وہ دوبارہ بری نیت سے یہاں آسکتا ہے ، جس سے میرے خاندان کو مسلسل پریشانی ہو گی۔