میاں بیوی کی لڑائی ،جرمن پرواز نئی دہلی اتارنا پڑگئی

میاں بیوی کی لڑائی ،جرمن پرواز نئی دہلی اتارنا پڑگئی

میونخ(نیٹ نیوز)سوئٹزرلینڈ کے شہر میونخ سے بنکاک جانے والی جرمنی کی ایئرلائن لفتھانسا کی فلائٹ کو میاں بیوی کی آپس میں لڑائی کے باعث انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں اتارنا پڑ گیا ہے۔

ایوی ایشن سکیورٹی نے بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان لڑائی کی وجہ تو ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ۔نئی دہلی میں اترنے سے قبل فلائٹ نے پاکستان میں لینڈ کرنے کی اجازت مانگی جسے نامعلوم وجوہات کے باعث پاکستان نے مسترد کر دیا جس کے بعد یہ پرواز نئی دہلی اتر گئی ۔نئی دہلی میں فلائٹ کے اترنے کے بعد لڑائی جھگڑا کرنے والے میاں بیوی کو جہاز سے اتار دیا گیا اور سکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔دوسری جانب لفتھانسا ایئرلائن نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوڑے کو سکیورٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے، فلائٹ معمولی تاخیر کے بعد بنکاک روانہ ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں