آسٹریلیا:چور 10 ہزار ڈونٹس سے بھری گاڑی لے کر فرار

آسٹریلیا:چور 10 ہزار ڈونٹس سے بھری گاڑی لے کر فرار

سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں 10 ہزار ڈونٹس سے بھری ہوئی گاڑی چوری ہو گئی، پولیس نے جس کی تلاش شروع کر دی۔آسٹریلیا کے شہر کارلنگفورڈ میں نجی کمپنی کے ملازم نے پولیس کو شکایت درج کروائی ہے کہ۔۔۔

 جب وہ سروس سٹیشن پر رقم کی ادائیگی کر رہا تھا تو اس کی ڈیلیوری وین چوری ہو گئی۔ڈرائیور کے مطابق اسے نیو کیسل ڈونٹس کی ڈیلیوری کرنے جانا تھا، گاڑی میں کرسمس کی تھیم سمیت مختلف اقسام کے 10 ہزار ڈونٹس موجود تھے عین اسی وقت ایک خاتون اچانک اس کی گاڑی میں آ کر بیٹھ گئی اور گاڑی لے کر فرار ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی چوری کرنے سے قبل خاتون سروس سٹیشن کے باہر پٹرول پمپ کے گرد گھوم رہی تھی اور موقع پاتے ہی گاڑی لے کر فرار ہو گئی۔ فی ڈونٹ کی قیمت 4 ڈالرز جبکہ کُل قیمت 40 ہزار ڈالرز ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں