250 سے زائد عالمی ریکارڈ رکھنے والے کا ایک اور عالمی ریکارڈ

250 سے زائد عالمی ریکارڈ رکھنے والے کا ایک اور عالمی ریکارڈ

آئیڈاہو(نیٹ نیوز) ایک امریکی شہری، جس نے 250 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں، اس نے اب تیسری بار قلیل ترین مدت میں گیندوں کو گلاسوں میں ڈالنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے 1.64 سیکنڈ میں پانچ پنگ پونگ گیندوں کو باؤنس کرکے پانچ شیشوں کے گلاس میں کامیابی سے ڈالا۔ڈیوڈ رش نے سب سے پہلے 2018 میں کوسٹا ریکا کے سفر کے دوران پنگ پونگ گیند کو پانچ کپ میں باؤنس کرنے کا تیز ترین ریکارڈ قائم کیا لیکن ان کا 3.51 سیکنڈ کا وقت جلد ہی ایک دوسرے چیلنجر نے توڑ دیا۔رش بعد میں 2.03 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن یہ ریکارڈ بھی کینیا کے علی خان کازیا نے توڑ دیا ۔رش  نے اپنی تکنیک کو بہتر بنانے کے لیے کام شروع کیا اور1.64 سیکنڈ کا نیا وقت حاصل کر کے ریکارڈ دوبا رہ حاصل کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں