جیمز ویب ٹیلی سکوپ کی اب تک کی 5 بہترین تصاویر

جیمز ویب ٹیلی سکوپ کی اب تک کی 5 بہترین تصاویر

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی سکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے بعد بالآخر 2021 میں لانچ کیا گیا جو جنوری 2022 میں سورج کے گرد اپنے مطلوبہ مدار میں رواں دواں ہوگئی۔

 جیمز ویب ٹیلی سکوپ سے لی گئیں وہ 5 سرِفہرست تصاویر ہیں جو سائنسدانوں کے مطابق انتہائی حیرت انگیز اور خوبصورت تصاویر ہیں جو کائنات کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہیں۔این جی سی 1433 نامی کہکشاں جسے Seyfert galaxy بھی کہا جاتا ہے ۔ خلائی گیسوں اور گردوغبار کا منبع (nebula) جو کہ زمین سے تقریباً 7600 نوری سال دور ہے ۔Pillars of Creation یہ خلائی گرد اور ہائیڈروجن کے ٹھنڈے سالمات (molecules) سے مل کر بنا ہے ۔ Rho Ophiuchi زمین کے انتہائی قریب ایک ستارے کی پیدائش کا منظر۔ یہ پوری کائنات کے ایک چھوٹے سے حصے کی تصویر ہے جس میں لاکھوں کہکشاؤں کا ایک جھرمٹ دکھایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں