تیل اور پلاسٹک کمپنیوں نے دنیا کو گمراہ کیا: رپورٹ

 تیل اور پلاسٹک کمپنیوں نے دنیا کو گمراہ کیا: رپورٹ

واشنگٹن(نیٹ نیوز) ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تیل مصنوعات کی بڑی کمپنیوں اور پلاسٹک بنانے والوں کو 30 برس سے زیادہ عرصے سے اس بات کا علم تھا کہ ری سائیکلنگ کا عمل پلاسٹک کے کچرے کا مستقل حل نہیں ہے ۔

سینٹر فار کلائمیٹ انٹیگریٹی (سی سی آئی) کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تیل کی کمپنیوں اور پلاسٹک ساز کمپنیوں نے انتظامی اقدام سے بچنے اور اپنی آمدنی بچانے کے لیے لوگوں کو گمراہ کیا ہے ۔ پلاسٹک صنعت کو اس بات کی آگہی تھی کہ مخصوص پلاسٹک کو دوبارہ استعمال نہیں کیا جاسکتا جس کی وجہ سے اس کے چننے کا عمل مشکل اور مہنگا ہوجاتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق جہاں کمپنیوں کو یہ معلوم تھا کہ ری سائیکلنگ کا عمل معاشی یا تکنیکی اعتبار سے ممکن نہیں ہے اس کے باوجود ان کی جانب سے ری سائیکلنگ کو مارکٹنگ کمپین میں آج بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں