منڈی بہاؤ الدین،پاکستانی بھینس کا نیا عالمی ریکارڈ
منڈی بہاؤ الدین (نیٹ نیوز)پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ایک مقابلے میں مستانی نامی بھینس نے تمام بھینسوں سے زیادہ دودھ دے کر نہ صرف مقابلہ جیتا بلکہ نیا ریکارڈ بھی بنا لیا۔
گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤ الدین میں بھینسوں میں سب سے زیادہ دودھ دینے کا مقابلہ ہوا جس میں نیلی راوی نسل کی مستانی نامی ایک بھینس نے مقابلے میں شامل تمام بھینسوں سے کہیں زیادہ (37 کلو سے زائد) دودھ دے کر نہ صرف آل پنجاب دودھ مقابلہ جیت لیا بلکہ سب سے زیادہ دودھ دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کی بھینس کے پاس تھا جس نے 24 گھنٹوں میں32 کلو دودھ دیا تھا۔ مستانی کے مالک حاجی افتخار باگڑی کا کہنا ہے کہ ان کی بھینس نے 37 کلو اور 50 گرام دودھ دے کر سب سے زیادہ دودھ دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔