چاند پر اشتہاروں کے لیے جگہ فروخت کرنے کا منصوبہ

چاند پر اشتہاروں کے لیے جگہ فروخت کرنے کا منصوبہ

نیو یارک سٹی(نیٹ نیوز)ایک امریکی خلائی سٹارٹ اپ تخلیقی ایجنسی کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد چاند پر اشتہاروں کے لیے جگہ فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔ فلیکس مون روور 2026 کے اوائل میں لانچ ہوسکتا ہے ۔

 تاہم سٹار شپ راکٹ اور چاند گاڑی دونوں ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔ایسٹرولیب اور ایجنسی گروپ آف ہیومنز کے درمیان ایک معاہدے سے برانڈز کو چاند کی بگی پر اشتہارات لگانے کا موقع ملے گا۔گروپ آف ہیومنز کے بانی روب نوبل نے ٹائمز کو بتایا کہ ‘برانڈز خلا جیسی جگہوں پر اپنے اشتہار چلا کر توجہ حاصل کر سکتے ہیں، جہاں فضا نہیں اور کشش ثقل کمزور ہے یہ پہلی کمپنی نہیں جس نے خلا میں اشتہارات لگانے کی تجویز پیش کی ہے ۔ 2019 میں سافٹ ڈرنکس بنانے والی کمپنی پیپسی کو نے کہا تھا کہ اس کے روسی ماتحت ادارے نے خلائی سٹارٹ اپ سٹارٹ راکٹ کے ساتھ شراکت داری پر اتفاق کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں