دنیا کی پستہ قد خاتون ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گئیں

دنیا کی پستہ قد خاتون ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گئیں

نئی دہلی (نیٹ نیوز) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ پانے والی دنیا کی سب سے پستہ قد بھارتی خاتون نے پہلی بار ووٹ ڈال کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا۔

بھارتی شہر ناگپور میں پیدا ہونے ہونے والی دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون جیوتی کشن جی اس سال 30 برس کی ہوگئیں، ان کا قد صرف 2فٹ یا 61 اعشاریہ95 سینٹی میٹر ہے ۔انہوں نے مہاراشٹرا ناگپور کے ایک پولنگ سٹیشن میں ووٹ ڈال کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اس موقع پر جیوتی کشن جی نے تمام سے ووٹرز سے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔ جیوتی کشن جی نے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ،میں چھوٹے قد کے ریکارڈ کیساتھ خود کو مقبول اور اہمیت کی حامل سمجھ رہی ہوں، میرا پیغام ہے کہ ووٹ ڈالنا آپ کا حق ہے ،یہ حق کو ضرور استعمال کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں