گھریلو اشیا میں استعمال پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف

گھریلو اشیا میں استعمال پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف

برمنگھم(نیٹ نیوز)فرنیچر، برقی آلات اور گھروں میں تپش کو روکنے کیلئے استعمال کی جانیوالی پلاسٹک ایسے کیمیاء رکھتی ہے۔

 جو انسان کی جِلد میں باآسانی جذب ہوسکتے ہیں۔یونیورسٹی آف برمنگھم کے سائنسدانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ لیپ ٹاپ، بچوں کی کرسیاں اور اسمارٹ فون بنانے والے زہریلے کیمیاء جن کو آگ نہیں لگ سکتی، باآسانی جِلد سے گزرتے ہوئے خون تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔یہ مرکبات جو متعدد گھریلو اشیاء میں استعمال کیے جاتے ہیں، تھائیرائیڈ کی کارکردگی، ذہنی نشونما، موٹر صلاحیت اور اووریئن کی کارکردگی میں مداخلت کرنے کے ساتھ کینسر کے خطرات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔محققین ان کیمیاء کے متعلق یہ بات تو جانتے تھے کہ یہ مرکبات انسان کے جسم میں غذا اور پانی میں داخل ہوسکتے ہیں لیکن ایسا پہلی بار دیکھا گیا ہے کہ یہ کیمیکل جِلد سے رِس سکتے ہیں۔ان کیمیکلز میں سے کچھ پر برطانیہ، یورپی یونین اور مین، ہوائی، مشیگن، واشنگٹن نیو یارک سمیت 13 امریکی ریاستوں میں پابندی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں