ازدواجی زندگی سے سیلز بزنس میں ماہر بننے کا انکشاف

ازدواجی زندگی سے سیلز بزنس میں ماہر بننے کا انکشاف

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)امریکا کے ایک کاروباری شہری ‘لنکڈ اِن’ پر اپنی حالیہ پوسٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔۔۔

 جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خریدوفروخت کے بزنس میں اصل مہارت اپنی ہونے والی بیوی کو پروپوز کرنے کے بعد حاصل کی ہے۔ بریان شینکمین نامی امریکی شہری کیلیفورنیا کی ایک کمپنی کے مالک ہیں ۔ بریان نے ‘لنکڈ ان’ پر اپنی ہونے والی اہلیہ کو پروپوز کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ رومانوی تصویر کے ساتھ ایک طویل تحریر بھی درج تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے اس پروپوزل کے بعد سیلز بزنس کے بارے میں کیا کچھ سیکھا خاص طور پر بزنس ٹو بزنس سیلز کے بارے میں۔بریان نے بتایا کہ سب سے پہلے اچھی سیلز کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلئے تاجر اور گاہگ کمپنی کے درمیان بہترین تعلقات کا ہونا بہت ضروری ہے۔ دوسرا یہ کہ معاہدہ طے ہونے کے بعد، اصل کام شروع ہوتا ہے اور دونوں فریقین کومسلسل شفاف رابطے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں