جسم پرغیرضروری بال ، خاندان گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

جسم پرغیرضروری بال ، خاندان گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

میکسیکو(نیٹ نیوز)میکسیکو کے ایک خاندان کو جسم پر بے تحاشا غیر ضروری بال ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس خاندان کے افراد پیدائشی طور پر ایک بیماری میں مبتلا ہیں جس سے جسم کے ہر حصے پر بالوں کی نشونما ہوجاتی ہے ۔رپورٹس کے مطابق اس خاندان میں 19 افراد ہیں جس میں خواتین بھی شامل ہیں جن کے چہرے سمیت جسم پر بال موجود ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس خاندان کے 4 افراد اس بیماری کا زیادہ شکار ہیں جبکہ دیگر افراد میں یہ حالت کم ہے ۔رپورٹس کے مطابق ایسے کیسز کی تشخیص بچپن میں ہوجاتی ہے اور یہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہے اور یہ نسلوں میں بھی منتقل ہوتی ہے، خبرسامنے آنے کے بعدبہت سے لوگ اس خاندان کودیکھنے کیلئے جارہے ہیں اورکئی ڈاکٹرز کاکہناہے کہ اس خاندان کے علاج پربہت زیادہ خرچ ہوگااورحکومتی امدادکے بغیران کاعلاج ناممکن ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں