دولہا نے کِیا نوٹوں کے قالین سے دلہن کا استقبال

دولہا نے کِیا نوٹوں کے قالین سے دلہن کا استقبال

ویلینسیا سٹی(نیٹ نیوز)فلپائنی دولہا نے اپنی دلہنیا کا انوکھے انداز میں استقبال کرکے سب کو حیران کر دیا، سوشل میڈیا پر فلپائنی شادی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کسی کے استقبال کے لیے پھول نچھاور کرنا یا سرخ قالین بچھانے کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہوگا، لیکن آج ہم آپ کو سبز قالین کا دلچسپ قصہ بتا رہے ہیں جو فلپائن کے علاقے ویلینسیا سٹی میں پیش آیا۔شادی کی تقریب کے دوران دولہا نے اپنی دلہنیا کا استقبال نوٹوں کے تیار کردہ قالین سے کیا۔اس قالین کی تیاری کے لیے 17,300 ڈالر خرچ کئے گئے جس کی فلپائنی کرنسی میں مالیت 10 لاکھ کے برابر ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین دولہا کی جانب سے پیش کردہ اس غیر معمولی تحفے پر ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں اورزیادہ ترخواتین صارفین نے اس خواہش کا اظہار کیاہے کہ انکی شادی پر بھی انہیں اسی طرح کاسرپرائز ملناچاہئے تاکہ یہ لمحات یادگار بنائے جاسکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں