ایک منٹ میں فون چارج کرنے والی ٹیکنالوجی

ایک منٹ میں فون چارج کرنے والی ٹیکنالوجی

کولوراڈو(نیٹ نیوز)یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر کے سائنس دانوں کی نئی تحقیق ایسی ٹیکنالوجی وضع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو ایک منٹ کے اندر فون یا لیپ ٹاپ چارج کر سکے گی۔

پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں انکر گپتا کی لیب کے سائنس دانوں نے دریافت کیا کہ چھوٹے چھوٹے چارجڈ ذرات یعنی آئنز کس طرح مائنیوسکول سراخوں کے پیچیدہ نیٹ ورک میں حرکت کرتے ہیں۔انکر گپتا کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی توانائی ذخیرہ کرنے والے مؤثر آلات جیسے کہ سُپر کیپیسیٹر بنانے میں مدد کرسکتی ہے۔ مستقبل میں توانائی کے اہم کردار کے پیشِ نظر، انہیں اپنے کیمیکل انجینئرنگ کی معلومات کا جدید انرجی اسٹوریج ڈیوائسز پر اطلاق کرنا ان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ یہ دریافت صرف گاڑیوں یا برقی آلات میں توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے اہم نہیں ہے بلکہ یہ پاور گرڈز میں بھی کارگر ہوسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں