انرجی ڈرنک پینے آئی خاتون 10 لاکھ کی لاٹری جیت گئی

 انرجی ڈرنک پینے آئی خاتون 10 لاکھ کی لاٹری جیت گئی

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)امریکا میں سپرسٹور پر انرجی ڈرنک پینے کے لیے رکی خاتون نے غیر متوقع طور پر 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی الیگزینڈریا روڈریگز ان کے گھر کے قریب ہی موجود ‘ہیلنز مارکیٹ’ نامی سپر سٹور پر آئیں جہاں وہ ساری زندگی آتی رہی ہیں۔ الیگزینڈریا وہاں انرجی ڈرنک خریدنے آئی تھی لیکن ساتھ ساتھ انہوں نے غیرارادی طور پر 1 ملین لاٹری کا انعام بھی جیت لیا۔خاتون نے کیلیفورنیا لاٹری کے حکام کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ اس سٹور پر بچپن سے آرہی ہیں جب وہ سائیکل چلاتی تھیں۔وہ سٹور میں اس وقت انرجی ڈرنک خریدنے کیلئے آئی تھیں کہ اسی دوران ان کی نظر ‘ایکسٹریم ملٹی پلیئر لاٹری ٹکٹ’ پر پڑی جسے انہوں نے خریدلیا لیکن جب انہوں نے اسے کھرچ کر دیکھا تو یہ حیرت انگیز طور پر 10 لاکھ ڈالر کا انعام تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں