ٹیٹنس کی ویکسین رعشے کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی

ٹیٹنس کی ویکسین رعشے کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عام طور پر دستیاب ٹیٹنس کی ویکسین رعشے کے مرض (پارکنسنز بیماری) کو روکنے یا علاج کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

محققین نے تحقیق میں 1500 افراد کا معائنہ کیا جن میں 45 سے 75 برس کے درمیان رعشے کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کا موازنہ پانچ گُنا بڑے کنٹرول گروپ سے کیا گیا جو بیماری میں مبتلا تو نہیں تھے لیکن ان میں بیماری سے مشابہ خصوصیات تھیں۔محققین کو معلوم ہوا کہ رعشے کے مریضوں کی 1.6 فی صد تعداد کو بیماری کی تشخیص سے قبل ٹیٹنس کی ویکسین لگائی گئی تھی جبکہ صحت مند افراد میں یہ شرح 3.2 فی صد تھی۔ڈاکٹر ایریئل اسرائیل کا کہناتھا کہ ویکسین لگے ہونے کو جتنا کم عرصہ گزرا ہوتا ہے بیماری کی تشخیص کے امکانات اتنے ہی کم ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں