ہوا سے کاربن کشید کرنیوالابرقی اسفنج تیار کرلیا گیا

 ہوا سے کاربن کشید کرنیوالابرقی اسفنج تیار کرلیا گیا

کیمبرج(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے ایک ایسا اسفنج بنایا ہے جو ہوا سے کاربن کشید کر سکتا ہے ۔یہ اسفنج چارکول کو چارج کرتے ہوئے بالکل بیٹری کی طرح کام کرتا ہے۔۔۔

 چارج ہونے کے بعد ‘اسپنج’ ہوا سے براہ راست کاربن ڈآئی آکسائیڈ کشید کرنے کے قابل ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں شامل سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس مواد کا انتخاب اس کے سستے، مستحکم اور وافر مقدار میں بنائے جانے کی وجہ سے کیا۔ فعال چارکول عموماً کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ہوا سے کشید اور ذخیرہ نہیں کرتا۔ البتہ، تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ جب اس کو بیٹری کی طرح چارج کیا گیا تو یہ اس امر کے لیے موافق مٹیریل بن گیا۔سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ یہ توانائی کے اعتبار سے کاربن کشید کرنے کے طریقوں میں ایک مؤثر متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں