ناخن جتنی مچھلی کی آواز حیران کن طور پر جیٹ انجن کے برابر

ناخن جتنی مچھلی کی آواز حیران کن طور پر جیٹ انجن کے برابر

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)انسان کے ایک ناخن کے برابر مچھلی ‘ڈینی اونیلا سریبرم’ کی آواز حیران کن طور پر ایک جیٹ انجن جتنی ہوتی ہے۔

بالکل شفاف نظر آنے والی یہ مچھلی صرف 12mm سائز کی ہوتی ہے تاہم یہ 140 ڈیسی بیل سے زیادہ آواز پیدا کرسکتی ہے، اس کا موازنہ کوئی شخص کسی ٹیک آف کرتے جیٹ سے 100 میٹردور کھڑے ہوکر سننے سے آنیوالی آواز سے کرسکتا ہے۔ اس مچھلی کو دراصل 1980 کی دہائی میں شناخت کیا گیا لیکن آفیشلی اسے سائنسدانوں نے 2021 کے بعد تسلیم کیا کیونکہ اس میں اور ڈینی اونیلا ٹرانسلوسیڈیا میں بالکل واضح جسمانی فرق کا بعد میں پتہ چلاکیونکہ مچھلیوں کی یہ دو اقسام بہت ہی چھوٹی ہیں جو کہ لگ بھگ ایک انسانی ناخن کے برابر سائز کی ہوتی ہیں اور ان دونوں میں فرق کا پتہ صرف مائیکرو اسکوپ سے ہی چل سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں