58سال کی عمر میں 25سال کانظر آنیوالاماڈل

58سال کی عمر میں 25سال کانظر آنیوالاماڈل

سنگاپور (نیٹ نیوز)سنگاپور کے ماڈل اور فیشن فوٹوگرافر چوانڈو تان نے ایک انٹرویو میں اپنی سدا بہار جوانی کا راز بتا دیا۔

معروف ماڈل نے حال ہی میں اپنی 58 ویں سال گرہ منائی ہے لیکن کسی کو یقین نہ آیا کہ بمشکل 25 سے 30 سال کے نظر آنے والے چوانڈو تان 58 سال کے ہوگئے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین نے جہاں سال گرہ کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں ماڈل سے ان کی صحت اور کم عمر نظر آنے کا راز بھی پوچھا۔جس پر ماڈل نے بتایا کہ اس کا راز متوازن غذا کا انتخاب، ورزش کو معمول بنانا اور ذہنی و جسمانی صحت کا خیال رکھنا ہے ۔ ہم جو کھاتے ہیں وہ غذا ہماری شخصیت پر اثرانداز ہوتی ہے ۔ ذہنی تناؤ سے دور اور فطرت کے قریب رہیں، وزن اُٹھانے والی ورزش کریں، چہل قدمی کریں اور دھوپ میں ایک بار ضرور باہر نکلیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں