اے آئی ٹیکنالوجی سے نقل کرنیوالا طالب علم پکڑا گیا

 اے آئی ٹیکنالوجی سے نقل کرنیوالا طالب علم پکڑا گیا

سپارٹا(نیٹ نیوز)ترکیہ کی یونیورسٹی میں داخلے کے امتحان میں ایک طالب علم اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

ترک میڈیا اے اے نیوز ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ سپارٹا شہر میں پیش آیا جہاں ایک اسٹوڈنٹ ہائیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز ایگزامینیشن (YKS) میں نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا جو یونیورسٹی میں داخلے کے لیے لازمی ہوتا ہے۔ نامعلوم طالب علم نے نقل کرنے کیلئے انتہائی ہوشیار طریقہ استعمال کیا جس میں انٹرنیٹ کنیکشن، ایک خفیہ کیمرہ اور ایک اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والا سافٹ ویئر تھا جو ٹیسٹ کے سوالات کو پڑھ کر اسکے جوابات دینے کا اہل تھا،تاہم زیادہ دیر نہیں گزری تھی کہ سٹوڈنٹ کے مشکوک رویے نے امتحانی ہال میں موجود نگرانوں کی توجہ مبذول کرلی اور تفتیش کرنے پر انہوں نے سٹوڈنٹ کے نقل کرنے کے طریقہ کار کو پکڑ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں