مہینوں بعد سپیس کرافٹ کا زمین کے ساتھ رابطہ بحال

مہینوں بعد سپیس کرافٹ کا زمین کے ساتھ رابطہ بحال

واشنگٹن(نیٹ نیوز) متعدد مہینوں بعد نظامِ شمسی کے کنارے پر تیرتے سپیس کرافٹ کا زمین کے ساتھ بالآخر رابطہ بحال ہوگیا۔

ناسا نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سپیس کرافٹ کی واپس بحالی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کا وائجر 1 اسپیس کرافٹ مہینوں تک غیر فعال رہنے کے بعد پہلی بار مکمل طور پر فعال ہوگیا۔پوسٹ میں بتایا گیا ‘ہمارا وائجر 1 اسپیس کرافٹ نومبر 2023 کے بعد سے پہلی بار معمول کے سائنس آپریشن انجام دے رہا ہے ۔’ایجنسی کا کہنا تھا کہ وائجر کے تمام چاروں آلات (جو پلازمہ کی لہریں، مقناطیسی فیلڈ اور ذرات کا جائزہ لیتے ہیں) قابلِ استعمال ڈیٹا کو زمین پر بھیج رہے ہیں۔سپیس کرافٹ کا آپریشن اس وقت خراب ہوا جب گزشتہ برس کے آخر میں ایک تکنیکی مسئلہ سامنے آیا۔ جس کے بعد وائجر 1 نے بے معنی سگنلز زمین پر بھیجنے شروع کر دیئے ، جس کو اس تاریخی مشن کا اختتام سمجھا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں