انسٹاگرام گروپ چیٹ کو فعال بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف

 انسٹاگرام گروپ چیٹ کو فعال بنانے کیلئے نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے گروپ چیٹ کو مزید فعال بنانے کیلئے قریبی دوستوں کے ساتھ لائیو اسٹریم کا فیچر متعارف کرا دیا۔

فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین پرائیوٹ ویڈیو سیشن میں تین دیگر افراد کے ساتھ لائیو اسٹریم کر سکیں گے ۔تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد انسٹاگرام کے نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ براڈکاسٹ کر سکیں گے اور اپنے قریبی دوستوں کی فہرست میں سے افراد کو اسٹریم کا حصہ بننے یا میزبان بننے کی دعوت دے سکیں گے ۔قریبی دوستوں میں لائیو کے فیچر کا مقصد انسٹاگرام صارفین کو ایپ میں رابطے کے لیے ایک اور راہ کی فراہمی کے ساتھ کمیونیٹی کو برقرار رکھتے ہوئے قریب رکھنا ہے ۔واضح رہے انسٹاگرام میں پرائیوٹ شیئرنگ کی جانب انگیجمنٹ میں (بالخصوص ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے ) بڑی منتقلی دیکھی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں