ایک گلوکارہ کے سب سے زیادہ ٹیٹوز بنانے کا عالمی ریکارڈ

ایک گلوکارہ کے سب سے زیادہ ٹیٹوز بنانے کا عالمی ریکارڈ

کینساس(نیٹ نیوز)امریکی خاتون نے ایک ہی گلوکارہ کے جسم پر سب سے زیادہ ٹیٹو بنوانے کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ریاست کینساس سے تعلق رکھنے والی تارا نامی خاتون نے گلوکارہ میڈونا کے 18 ٹیٹو بنوا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا ۔خاتون نے بتایا کہ لوگ مجھے گھورتے ہیں۔ ہر قسم کے لوگ میرے پاس آتے ہیں اور بہت جوش و خروش سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ میرے بازوؤں کو پکڑ سکتے ہیں اور میں ان کی اس درخواست کو قبول کرتی ہوں۔ بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا وہ میرے بازوؤں کی تصاویر اور ویڈیو بنا سکتے ہیں اور میں اس کی بھی اجازت دے دیتی ہوں۔پہلے پہل تارا نے اپنی پسندیدہ گلوکارہ کے دو ٹیٹوز بنوائے تھے لیکن پھر انہوں نے نکی پیٹرسن کے بارے میں سنا جو ایک گلوکار کے سب سے زیادہ ٹیٹو بنانے کی ریکارڈ ہولڈر تھیں اور آخر کار وہ نکی سے ریکارڈچھیننے میں کامیاب ہوگئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں