سینگوں والا 22فٹ لمبا،11ہزارپاؤنڈ وزنی ڈائنوساردریافت

 سینگوں والا 22فٹ لمبا،11ہزارپاؤنڈ وزنی ڈائنوساردریافت

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکی سائنسدانوں نے سینگوں والے ڈائنوسار کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے جو کہ 11ہزار پاؤنڈ وزنی اور 22 فٹ لمبی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈائناسور شمالی امریکہ میں اب تک پایا جانے والا سب سے بڑا سینٹروسورائن نسل کا ڈائناسور ہے ۔ کولوراڈو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ڈائنوسار 78 ملین سال قبل ریاست مونٹانا میں گھومتے پھرتے تھے ۔کولوراڈو سٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسرز جوزف سریچ اور مارک لووین نے بلیڈ نما سینگوں کے مڑے ہوئے سیٹ کی وجہ سے نئے ڈائناسور کو لوکیسیراٹوپس رنگیفارمیس کا نام دیا ہے ۔کولوراڈو کے عجائب گھر میں ڈائناسور کی ایک نقل عوام کیلئے نمائش کے طور پر رکھ دی گئی ہے ۔ ٹیم نے کہا کہ یہ ایک میوزیم میں رکھا گیاجہاں اسے ہمیشہ کیلئے یہ محفوظ ہوگا تاکہ لوگ اس کا مطالعہ کر سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں