چاپ سٹکس سے زیادہ غبارے پھاڑ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

 چاپ سٹکس سے زیادہ غبارے پھاڑ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

آئیڈاہو(نیٹ نیوز)شہری نے ایک منٹ میں لکڑی کے چاپ سٹکس کی مدد سے 55 غبارے پھوڑنے پر اپنا 180 واں ریکارڈ قائم کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سلسلہ وار ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے اس سے قبل ایک منٹ میں چاپ اسٹکس سے 24 غبارے پھاڑنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کا اعزاز اپنے نام کیا تھا لیکن بعد میں اسے دوسرے شخص 28 غبارے پھاڑ کر اس ریکارڈ کو توڑ دیا تھا۔رش نے 41 غبارے پھاڑ کر اپنا کھویا ہوا اعزاز دوبارہ حاصل کیا ہے ۔ڈیوڈ رش نے کہا کہ اس نے اپنی تازہ ترین کوشش کی تیاری میں دو مہینے گزارے ، اپنی رفتار اور نشانے بازی کو ٹھیک کرنے کے لیے اس نے کُل 10,000 چاپ سٹکس پر پریکٹس کی اور ڈیوڈ رش نے 60 سیکنڈ کی مدت میں 55 غبارے پھاڑ کر ایک بار پھر اپنے ٹائٹل کو کامیابی سے حاصل کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں